آیت‌الله عیسی قاسم کی حمایت میں اقوام متحدہ کو خط

IQNA

آیت‌الله عیسی قاسم کی حمایت میں اقوام متحدہ کو خط

8:21 - July 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501168
بین الاقوامی گروپ: یورپ کی شیعہ علما کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کو بحرین کے شیعہ لیڈر کے حوالے سے خط لکھا ہے

آیت‌الله عیسی قاسم کی حمایت میں اقوام متحدہ کو خط


ایکنا نیوز- ہمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق یورپ کی شیعہ علما کونسل کے سربراہ آیت‌الله رمضانی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ یوآخیم روکر کو خط میں آیت شیخ قاسم پر مظالم کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

خط کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ حج/۴۰

محترم جناب یوآخیم روکر،

سربراہ دارہ برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ

عید فطر جو مسلمانوں کی اہم عید میں شمار کیا جاتا ہے کی مناسبت سے آپکو مبارک پیش کرتا ہوں. ایک مدت سے بحرین میں آل خلیفہ کے جابر حکمران عظیم دانشور اور عالم دین حضرت آیت‌الله حاج شیخ عیسی قاسم احمد قاسم پر مظالم ڈھا رہے ہیں جس سے ہم سخت تشویش میں مبتلا ہیں

خوش قسمتی سے یورپی یونین نے انسان دوستانہ اقدام کے تحت آل خلیفہ کے ان غیر منطقی رویوں کی مذمت کی ہے مگر جو حکمران طبقہ اقرباء پروری اور آل سعود جسیے حکمرانوں کی پشت پناہی سے جو طالبان،القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کی فکری سرپرست شمار کیے جاتے ہو ان کے بارے میں یہ توقع رکھنا کہ ایک نصیحت سے سدھر جائے گا غیر منطقی ہے

محترم سربراہ ادارہ، جیسے کہ معلوم ہے کہ آیت اللہ شیخ قاسم بحرین کے اصلی باشندوں میں اہم مقام رکھتا ہے اور ان پر بے بنیاد الزمات لگا کر انکی شہریت سلب کرنے کی کوشش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں

۱ـ مرجع تقلید کا سسٹم ایک معتبر اور موثق سلسلہ ہے اور آیت‌الله شیخ عیسی قاسم اس سلسلے کا نہ پہلا اور نہ ہی آخری مرجع ہے لہذا ان جیسی شخصیت پر " بیرونی ایجنٹ" کا الزام لگانا انکی توہین ہے

۲ـ آیت شیخ قاسم عالم تشیع اور اسلام کے اہم دانشوروں میں شمار ہوتا ہے اور ان پر تفرقہ پرستی کا الزام لگانا عقل و منطق سے عاری الزام ہے۔

۳ـ آیت اللہ شیخ قاسم نہ صرف تفرقہ پرستی میں ملوث نہیں بلکہ بحرین کے حالات سے آگاہی رکھنے والا ہرشخص جانتا ہے کہ وہ ملت میں اتحاد کے کسقدر عظیم داعی ہیں۔

۴ـ آل خلیفہ کی کوشش کہ انکی شہریت کو سلب کرے نہ صرف اقوام متحدہ کے بنیادی منشور کی خلاف ورزی بلکہ انکے مقام کی اہانت کے مترادف ہے

۵ـ آل خلیفہ کا شیعہ پارٹیوں کے خلاف دباو اور عب و خوف کی فضا قائم کرنے کی کوشش تمام اصولوں کے خلاف ہے اور انکو کسی طور پر برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

آپ جناب سے گذارش ہے کہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک عظیم دانشور اور ملت کے خلاف مظالم کو روکنے کے حوالے سے مداخلت کریں تاکہ بحرین کے عوام ایک داخلی جنگ سے محفوظ رہ سکے۔

اور بلاشبہ الہی سنت کے مطابق ظلم کبھی برقرار نہیں رہ سکتا ۔

احترام کے ساتھ

رضا رمضانی

سربراہ یورپی شیعہ علما کونسل- ہمبرگ

3515223

نظرات بینندگان
captcha