آسٹریلیا میں جشن ولادت امام رضا(ع) کا اہتمام

IQNA

آسٹریلیا میں جشن ولادت امام رضا(ع) کا اہتمام

10:22 - August 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501326
بین الاقوامی گروپ: جشن ضامن آہو بروز ہفتہ تیرہ اگست کو سیڈنی کے اہل بیت (ع) اسلامی مرکز میں منعقد ہوگا

آسٹریلیا میں جشن ولادت امام رضا(ع) کا اہتمام


ایکنا نیوز- اسلامی مرکز سڈنی کے مطابق یوم ولادت باسعادت امام رضا (ع) کی مناسبت سے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جشن ولادت منایا جائے گا اور اسی مناسبت سے ہفتہ 13 اگست بعد از نماز مغربین مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے عظیم الشان جشن ولادت کا اعلان کیا گیا ہے۔


جشن میلاد سڈنی کے اہل بیت اسلامک سنٹر میں منعقد ہوگا جس سے مولانا ادریس الحسن سیرت امام رضا پر خطاب جبکہ شعرا اردو اور فارسی زبان میں شان اہل بیت میں منقبت خوانی کریں گے۔


ولادت امام رضا(ع) کے جشن پروگرام میں تمام عاشقان مولارضا علیہ السلام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


نظرات بینندگان
captcha