اولمپیک کھیلوں میں باحجاب خواتین نے سارے نادرست تصورات دور کردیے + تصاویر

IQNA

اولمپیک کھیلوں میں باحجاب خواتین نے سارے نادرست تصورات دور کردیے + تصاویر

10:37 - August 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501328
بین الاقوامی گروپ: ایک طرف جہاں ٹرمپ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی بات کررہا ہے وہاں امریکن باحجاب خاتون «ابتهاج محمد» نے کھیلوں میں خیالات بدل دی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «National Post» کے مطابق امریکن مسلمان خاتون «ابتهاج محمد» نے اولمپیک گیمز میں شمشیر بازی میں امریکہ کی نمایندہ کی۔

اگرچہ وہ فرنچ خاتون کے مقابلے میں ہار گئی مگر انہوں نے ہنستے ہوئے اپنی شکست کو قبول کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس مقابلے میں ضروری ہے کہ آپ اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھے اور جذبات میں نہ آئے مگر میں آج ایسا نہ کرسکی

ابتهاج محمد نے شرکت سے نہ صرف امریکہ میں ثقافت کی رنگارنگی کو ثابت کیا بلکہ انہوں نے مسلمانوں کی بھی نمایندگی کی۔

اولمپیک کھیلوں میں باحجاب خواتین نے سارے نادرست تصورات دور کردیے + تصاویر


مصر کی دو کھلاڑیوں پر مبنی والی بال ٹیم میں بھی مسلمان باحجاب خاتون اولمپیک گیمز کا حصہ ہے جنہوں نے جرمنی کے خلاف میچ میں حصہ لیا

«دعاء القباشی» نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سال ۲۰۱۵ کے کھیلوں میں تماشائیوں کی نظریں مجھے گھور رہی تھیں مگر میں نے اسلامی لباس ہاتھ سے جانے نہ دیا

ایرانی ٹیموں کی تو تمام کھلاڑی باحجاب خواتین پر مشتمل ہیں جنمیں شوٹنگ، دوڑ، ٹیبل ٹینس، کشتی رانی اور ٹیکوانڈو شامل ہے

سال ۲۰۱۲ کو انگلینڈ میں منعقدہ گیمز میں اسکارف والی خواتین کی موجودگی پر شدید اعتراضات بھی ہوئے تھے اور «فیمین» نامی تنظیم کی خواتین اراکین نے عریان ہوکر مظاہرہ کیا تھا جنکو بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا

برازیل کے شہر ریودوژانیرو میں جاری اکتیسویں اولمپیک گیمز میں دو سو چھ ممالک سے دس ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

اولمپیک کھیلوں میں باحجاب خواتین نے سارے نادرست تصورات دور کردیے + تصاویر

3521368

نظرات بینندگان
captcha