
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفرات نیوز» کے مطابق وزیر برائےامور خارجہ «ابراهیم جعفری» کے آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں زائرین کو ویزہ اور سہولیات پہنچانے کے حوالے سے اقدامات کا جایزہ لیا گیا
اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ محرم میں عراق آنے والے زائرین ویزہ کی ہر صورت میں پابندی کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں شریک حکام نے گذشتہ سال لاکھوں زائرین کی آمد اور کمی بیشی پر تبادلہ خیال اور انکی روشنی میں بہتر اقدامات کے لیے مشورے پیش کیے
عراق کے ہمسایہ ممالک سے آنے والے زائرین کی چیکنگ ، ان ممالک سے ہم آہنگی اور دیگر انتظامی امور کو بہتر انداز میں نمٹانے کے لیے متعلہ حکام سے نشستوں پر بھی تاکید کی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے ممالک جہاں زائرین کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر ویزہ دفاتر کی تعداد بڑھائی جائے اور اربعین حسینی کے دروان عراق میں زائرین کی آمد سے لیکر واپسی تک تمام مراحل کو احسن طریقے سے نمٹانے پر غور اور تجاویز پیش کی گئیں۔