
ایکنا نیوز- اکیس اگست کو دنیا میں مساجد کا دن منایا جاتا ہے اس موقع پر ایرانی جوانوں کے بنائے گیے فن پاروں کی نمایش آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں منعقد ہوئی۔
اس سے پہلے شمالی یورپ قرآنی مقابلوں کے ہمراہ پانچ روزہ تصویری اور خطاطی نمائش «قرآن؛ کتاب رحمت» بھی منعقد کی گئی تھی۔

مذکورہ نمایش مساجد کی مرکزی ثقافتی – ہنری آرٹس گیلری،نگاہ پویا ثقافتی آرٹس کونسل اور امام علی(ع) اسلامی مرکز کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی ہے جسکو مقامی سطح پر عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

