
ایکنا نیوز- شهادت امام محمد تقی علیہ السّلام اور شب جمعہ کی مناسبت سے ملبرن کے جعفریہ اسلامک سوسائٹی میں نماز باجماعت اور قرآت دعایے کمیل کے علاوہ مجلس منعقد ہوئی۔
مجلس سے خطاب میں حجت الاسلام غلام علی حیدری نے سیرت امام جواد کے حوالے سے روشنی ڈالی اور انکی زندگی کو جوانوں کے لیے نمونہ قرار دیا۔
مجلس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شریک تھے ۔
قابل ذکرہے کہ جعفریہ اسلامک سوسائٹی میں مختلف مناسبتوں سے مجلس عزا اور جشن میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔