
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق اس پروجیکٹ پر چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اسکا مقصد طوفانی ہواوں اور گردو غبار سے کربلا کے مقدس شہر کو محفوظ بنانا ہے
ان علاقوں میں گرم اور لق و دق صحرا موجود ہے جسکو گرین اور سرسبز و شاداب بیلٹ میں تبدیل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے
اپنی نوعیت کے حوالے سے بے نظیر پروجیکٹ پر چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کربلا کے شمالی اور مغربی حصوں میں پچیس کلومیٹر تک کے علاقے کو سرسبز بنانے کا پروگرام زیرغورہے
عراقی وزارت ماحولیات کے مشیر آمال الدین کا کہنا ہے: یہ عراق میں پہلا بڑا پروجیکٹ ہے اور مذکورہ وزارت کی کوششوں سے جنوب کی سمت میں پچاس کلومیٹر تک کے علاقوں میں کام شروع کیا گیا ہے
پروجیکٹ کے ڈایریکٹرعلاء المعموری کے مطابق اس پروجیکٹ کے زریعے کوشش کی جائے گی کہ کربلا کے اطراف میں ہوا کوگرم ہونے اور صحرا کو بڑھنے سے بچایا جاسکے۔
ایگریکلچر شعبے کے ڈایریکٹرعباس موسوی کے مطابق ان علاقوں میں کھجور اور زیتون کے درخت لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
عراقی حکومت کی مالی پوزیشن کمزور ہونے کی وجہ سے اس پروجیکٹ کر حرم امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل (س) کے منتظمین نے اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا ہے۔