ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریڈیو اسٹیشن پر چھاپے کے دوران تمام ٹیکنیکل آلات ضبط کر لیے جبکہ اسنابل کے مرکز دروازے پر چینل کی بندش کا نوٹس چسپاں کر دیا۔
واضح رہے گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا، سب سے پہلے چینل کے سربراہ احمد الدرویش کو گرفتار کیا گیا بعد ازاں محمد السوث، ، نیدال امرو، منتصر امرو اور حامد ال نامورا کو حراست میں لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں الخلیل کے ٹاؤن دورا میں کارروائی کی گئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ریڈیو اسنابل کو شہریوں کو اسرائیل کے خلاف جارحیت پر اکسانے اور تشدد کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے بند کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ریڈیو چینل کس طرح شہریوں کو اسرائیل کے خلاف جارحیت پر اکسا رہا تھا۔