
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق مکہ مکرمہ میں قطیف شہر کے شیخ فهمی زینالدین اور سیدجعفر العلوی کو گرفتار کرلیا ہے
سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق اب تک گرفتاری کی وجہ سامنے معلوم نہیں ہوسکی ہے.
کمیٹی کے مطابق شیخ فهمی زینالدین اور سیدجعفر العلوی شیعہ صوبے قطیف کے معروف علما میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے «الاحساء» سے تعلق رکھنے والے شیعہ شہری «علی الخلیفه» کو بھی انکے دفتر سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے اب تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔