آل خلیفہ کی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی

IQNA

آل خلیفہ کی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی

12:45 - September 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501480
بین الاقوامی گروپ:بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرآل خلیفہ حکومت کے ایک ناپاک عنصر نے بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے المیدان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی  امریکہ نواز ظالم و جابرآل خلیفہ  حکومت کے ایک ناپاک عنصر نے  بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کے سکیورٹی ادارے کے معاون کے بھائی خالد بن احمد آل خلیفہ نے اینسٹا گرام پر تصویر شائع کی ہے جس میں وہ  اسلحہ کے ذریعہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نشانہ بنا رہا ہے۔خلیفہ بن احمد اس سے قبل بھی متعدد بار شیعہ مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے لیکن اسے شیعوں کے خلاف  معاندانہ اقدامات پر بحرینی عوام کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha