
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «mexdrama.com» کے مطابق سڈنی کے مضافات میں واقع کیتھولک اسکول «کریسٹین برادرز» میں طلبا کے والدین نے اسکول میں قرآن پڑھوانے پر اسکول پرنسپل سے شکایت کردی۔
اسکول پرنسپل نے والدین کو جواب میں کہا کہ اسکول میں قرآن پڑھوانا نصاب کے حوالے سے تھا اور اس میں کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔
«جیسی بیٹارد» اسکول میں ہسٹری اورجغرافیا پڑھاتا ہے اور ہر کلاس سے قبل کچھ آیات کی تلاوت کرتے ہیں
روزنامه «ڈیلی میل» کے مطابق اسکول والدین کا کہنا ہے کہ اب تک آدھے قرآن کی تلاوت وہ انکے بچوں کو سنا چکے ہیں۔
اسکول کے ایک طالب علم کی ماں کا کہناہے کہ میرا بچہ قرآن بھی پڑھتا ہے حالانکہ یہ کوئی میڈیم اسلامی اسکول تو نہیں۔
«کریسٹین برادرز» اسکول کی اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ عیسائی مذہب کے حوالے سے بھی قرآن کی تلاوت کوئی گناہ یا مضحکہ خیز نہیں اور اس میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔