جعلی پاسپورٹ کی وجہ سے ملایشین حجاج کو مشکلات

IQNA

جعلی پاسپورٹ کی وجہ سے ملایشین حجاج کو مشکلات

6:58 - September 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501498
بین الاقوامی گروپ: ایک سو ستر ملائیشین حجاج جو فلپاینی پاسپورٹوں پر حج کے لیے روانہ ہوئے تھے انکو مانیل ائیرپورٹ سے واپس بھیجوایا گیا ہے

جعلی پاسپورٹ کی وجہ سے ملایشین حجاج کو مشکلات


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق بہت سے ملایشین کو اس وقت شدید مشکل کا سامنا ہوا جب جعلی پاسپورٹ کے الزام میں انہیں ائیر پورٹ سے واپس کردیا گیا

۱۷۰ افراد میں سے ایک سو دس کو ملایشیاء بھیجوایا گیا ہے جبکہ باقی کو تحقیقات کے لیے روک لیا گیا ہے۔

حاجیوں کے اس گروپ کو فلپاینی حجاج کے کوٹے پر فلپاینی پاسپورٹوں کے ساتھ حج پر بھیجوانے کی کوشش کی گیی تھی۔


ہرسال ملایشیاء سے دو لاکھ حجاج حج پر جاتے ہیں اور اگست کے مہینے میں بھی جعلی ویزوں پر حج کے لیے جانے والے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا تھا

ان افراد میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے بڑی مشکل سے جمع پونجی جمع کرکے حج کی سعادت حاصل کرنے کے ارادے سے ٹریول ایجنسی پر اعتماد کرکے انکو رقم جمع کرائی ہیں۔

اس واقعے پر فلپاینی حکومت نے تاحکم ثانی حجاج کے لیے پاسپورٹ صادر کرنا بندکردیا ہے۔


3527859

نظرات بینندگان
captcha