
ایکنا نیوز- اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق شارجہ کے قرآن وسنت مرکز کے مطابق قومی قرآنی سنت مقابلوں میں رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے جو پچیس ستمبر تک جاری رہے گا
قومی مقابلے شیخ «سلطان بن محمد القاسمی» کے تعاون سے حفظ قرآن اور سنت کے شعبوں میں منعقد ہوں گے جبکہ حفظ میں چودہ شعبے اور سنت میں پانچ کیٹگریز شامل ہیں۔
اس حوالے سے امارات کے مختلف شہروں میں اسپشل افراد کے لیے خصوصی مقابلے بھی منعقد ہوں گے
مقابلے شارجہ کی سطح پر حفظ کل قرآن، ایمہ جماعات اور قرآنی مربیوں کے درمیان اور طلبا میں الگ الگ منعقد کیے جائیں گے۔
قرآن وسنت مرکز کے سربراہ «سلطان مطر بن دلموک» کا کہنا ہے : مرکز تمام اقوام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ خواتین اور مردوں کے مقابلوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔