یکم اکتوبر؛ شارجه میں قرآن و سنت مقابلوں کا آغاز

IQNA

یکم اکتوبر؛ شارجه میں قرآن و سنت مقابلوں کا آغاز

7:17 - September 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501506
بین الاقوامی گروپ: بیسواں قرآن سنت قومی مقابلہ بعنوان «شارجه ایوارڈ» یکم اکتوبر سے شروع ہوگا جو دو مہینے تک جاری رہے گا

یکم اکتوبر؛ شارجه میں قرآن و سنت مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق شارجہ کے قرآن وسنت مرکز کے مطابق قومی قرآنی سنت مقابلوں میں رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے جو پچیس ستمبر تک جاری رہے گا

قومی مقابلے شیخ «سلطان بن محمد القاسمی» کے تعاون سے حفظ قرآن اور سنت کے شعبوں میں منعقد ہوں گے جبکہ حفظ میں چودہ شعبے اور سنت میں پانچ کیٹگریز شامل ہیں۔


اس حوالے سے امارات کے مختلف شہروں میں اسپشل افراد کے لیے خصوصی مقابلے بھی منعقد ہوں گے

مقابلے شارجہ کی سطح پر حفظ کل قرآن، ایمہ جماعات اور قرآنی مربیوں کے درمیان اور طلبا میں الگ الگ منعقد کیے جائیں گے۔


قرآن وسنت مرکز کے سربراہ «سلطان مطر بن دلموک» کا کہنا ہے : مرکز تمام اقوام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ خواتین اور مردوں کے مقابلوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔


3528151

نظرات بینندگان
captcha