
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «قاف» کے مطابق مغربی ہالینڈ کے شہر «ہیگ» میں «الکوثر» ثقافتی مرکز کے تعاون سے تجوید و تفسیر کی کلاسز منعقد کی جارہی ہیں جنمیں داخلہ سب کے لیے فری اعلان کیا گیا ہے۔
کلاسوں میں درست قرآت،احکام ، قواعد و تجوید اور تلاوت کے طریقے نوجوانوں کے سسکھایے جائیں گے جبکہ تفیسر اور احکام کی کلاسز بھی پروگرام میں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ «الکوثر» مرکز کے تعاون سے پہلی بار ہیگ میں قرآنی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں ماہر قرآنی اساتذہ رہنمائی کے فرائض انجام دیں گے۔