عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک بھر میں ہفتہ وارتعطیل کے باوجود بینک کھلے ہیں

IQNA

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک بھر میں ہفتہ وارتعطیل کے باوجود بینک کھلے ہیں

13:16 - September 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501526
بین الاقوامی گروپ: ملک میں 12 سے 14 ستمبر تک عید الضحیٰ کی تعطیلات ہیں جب کہ 11 ستمبر کو اتوار ہے ۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 تک کھلی رہیں گی۔

مرکزی بینک نے تعطیلات میں اے ٹی ایم سروس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے اور تمام بینک انتظامیہ کو کہا ہے کہ رقوم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اے ٹی ایمز کی مسلسل نگرانی کی جائے۔


واضح رہے کہ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق  ملک میں 12 سے 14  ستمبر تک عید الضحیٰ کی تعطیلات ہیں جب کہ 11 ستمبر کو اتوار ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha