ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 تک کھلی رہیں گی۔
مرکزی بینک نے تعطیلات میں اے ٹی ایم سروس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے اور تمام بینک انتظامیہ کو کہا ہے کہ رقوم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اے ٹی ایمز کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
واضح رہے کہ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں 12 سے 14 ستمبر تک عید الضحیٰ کی تعطیلات ہیں جب کہ 11 ستمبر کو اتوار ہے ۔