
ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کربلا میں حرم امام حسین(ع) میں شہدائے منا کی درجات میں بلندی کے لیے محفل قرآنی منعقد کی گیی۔
حرم امام حسین(ع) کے موذن اور قاری «مصطفی غالبی» کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا جسکے بعد عراق کے معروف قراء «رسول عامری» اور «مصطفی حمدان» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
پروگرام کے آخر میں «شیخ اشرف الجعفری» نے خطاب کیا۔
گذشتہ سال منا واقعے میں سعودی بد انتظامی کے نتیجے میں ہزاروں حجاج جان بحق ہوگئے تھے جنمیں پانچ سو ایرانی حجاج بھی شامل تھے۔