عید الاضحی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

IQNA

عید الاضحی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

10:40 - September 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501538
بین الاقوامی گروپ:دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اس موقع پر ایکنا نیوز اپنی جانب سے اپنے قاریین کو بڑی عید کی خوشیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے


ایکنا نیوز- دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحی جوش و جذنے سے منایی جارہی ہے ۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا۔ جہاں ہزاروں افراد عید کی نماز ادا کی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی عید گاہوں، جامع مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے ہزاروں جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ نماز عید کے بعد ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جائے گی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا بھی رخ کیا اور اپنے عزیزوں کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔ قربانی کا سلسلہ تین دن تک تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر دنیا کی سب سے بڑی قرآنی نیوز ایجنسی کا ادارہ تمام قاریین کو دل کی گہراییوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha