
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Indian Express» کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صھیونی آبادی کاری اور دیگر اقوام کو علاقے سے نکالنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام قابل قبول نہیں ۔
بان کی مون نے کہا کہ واضح کرنا ضروری ہے کہ غیر قانونی آبادی کاری ظالمانہ اور متعصبانہ ہے اور اسرائيل کے اس اقدام کو ہر صورت میں روکنا ہوگا۔
بان کی مون کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب نتین یاہو نے مقبوضہ علاقوں میں زبردستی یہودی آبادی کاری کا اعلان کیا ہے
یہودی آباد کاری کئی عشروں سے جاری ہے اور ہزاروں صھیونی باشندوں کی آبادی کاری سے مسلہ فلسطین کے حل کو عملا غیرممکن بنایا جارہا ہے۔