بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، علامہ اقبال بہشتی

IQNA

بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، علامہ اقبال بہشتی

12:42 - September 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501560
بین الاقوامی گروپ : مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے،
ایکنا نیوز- شفقنا-مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔
 ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین روز اول سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ مہمند ایجنسی میں ہونے والے دھماکے میں تیس نمازی جان بحق ہوگیے تھے۔
نظرات بینندگان
captcha