مہمند ایجنسی میں تکفیری گروپ کے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

IQNA

مہمند ایجنسی میں تکفیری گروپ کے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

12:50 - September 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501562
بین الاقوامی گروپ:گزشتہ روز تحصیل امبار میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی جب کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروایی ایک خواب بن گیی ہے۔
مہمند ایجنسی میں تکفیری گروپ کے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے امبار کی مسجد میں ہونے والے تکفیری خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

امبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضا شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب ہے۔

آپریشن ضرب عضب کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروایی ہوگی مگر اب تک ان حملوں سے ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کا وجود باقی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha