
ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے امبار کی مسجد میں ہونے والے تکفیری خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
امبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضا شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب ہے۔
آپریشن ضرب عضب کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروایی ہوگی مگر اب تک ان حملوں سے ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کا وجود باقی ہے۔