پاکستان میں قائم ایرانی ثقافتی مراکز کو داعش کی دھمکی

IQNA

پاکستان میں قائم ایرانی ثقافتی مراکز کو داعش کی دھمکی

6:35 - September 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501565
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ خانہ ہائے فرہنگ ایران پر داعش کے عناصر حملہ کرسکتے ہیں

پاکستان میں قائم ایرانی ثقافتی مراکز کو داعش کی دھمکی


ایکنا نیوز- روزنامه «ایکسپریس» کے مطابق تمام خانہ ہائے فرہنگ یا ثقافتی مراکز کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کریں۔

اطلاع میں خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں قائم خانہ ہائے فرہنگ بالخصوص خانہ فرہنگ راولپنڈی کو حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔


خفیہ اداروں کے مراسلے میں پولیس کو تاکید کی گیی ہے کہ ان ثقافتی مراکز پر سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کیا جائے۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی مراکز کے اسٹاف کی حفاظت پر توجہ دی جائے اور انکو اسلحے رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے جبکہ پولیس کی نفری بڑھانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔


3530783
نظرات بینندگان
captcha