عراق؛ اساتذہ میں حفظ قرآن کا مقابلہ

IQNA

عراق؛ اساتذہ میں حفظ قرآن کا مقابلہ

6:54 - September 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501578
بین الاقوامی گروپ: عراق کے جنوبی صوبے «ذی قار» میں اساتذہ کے درمیان حفظ کا تیسرا مقابلہ منعقد کیا گیا

عراق؛ اساتذہ میں حفظ قرآن کا مقابلہ


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق «شهید سید محمدباقر صدر» اسلامی تحقیقاتی مرکز اور قاف قرآنی مرکز کے تعاون سے زی وقار صوبے کے شہر «الاصلاح» میں مقابلہ حفظ منعقد کیا گیا

قرآنی مقابلوں کے پروگرام میں مختلف علما اور اساتذہ کے علاوہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر«ریاض العمری» اور قومی سلامتی کے ادارے کے انچارج «سید صادق‌ الحصونه» بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔


پروگرام کا آغاز قاری «محمد‌مراد» تلاوت سے ہوا جسکے بعد تحقیقاتی مرکز کے سربراہ «شیخ محمد الاسدی»، قاف قرآنی نیوز ایجنسی کے نمایندے «شیخ مصطفی السعیدی»، اور زی وقار صوبے کے قرآنی امور کے سربراہ «عماد الوجدی» نے مقابلے کے شرکاء سے خطاب کیا ۔


حفظ مقابلوں میں ۲۴ اساتذہ شریک تھے جنمیں مختلف کیٹگریز میں مقابلے منعقد ہویے ۔ اختتام پر حافظ «عبدالعظیم عبدالحسن»، دس پاروں کے مقابلے میں «عباس شراد»،پانچ پاروں کے اور«علی باسم عبدالواحد» سورہ بقرہ کے حفظ مقابلوں میں اول پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔


قابل ذکر ہے کہ استاد«رحیم الساعدی» وقف و ابتدا،«علی الواجدی»، تجوید اور استاد «علی السماوی» حفظ جبکہ استاد «مصطفی الهلالی» لحن کے شعبے میں ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔


3531318

نظرات بینندگان
captcha