مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری جان بحق

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری جان بحق

12:07 - September 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501582
بین الاقوامی گروپ:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں 10 کشمیری نوجوانوں کو درانداز قرار دیتے ہوئے ماردیا
ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اوڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹرز پر نام نہاد حملے کے بعد کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران لاچھی پورہ میں بیج ہامہ کے علاقے ماہیہ میں بھارتی فوج نے درانداز قرار دے کر 10 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
 قابض انتظامیہ اکثر اوقات وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں سرحدی علاقوں میں لاکر جعلی مقابلوں میں گولیاں مار کر شہید کر دیتی ہے۔ 
بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ سرینگر، وائل، گاندربل سوپور، کولگام اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
نظرات بینندگان
captcha