اسلام کے بارے میں غلط تصورات مٹانے کے لیے مسلمانوں کو چیلنجیز در پیش

IQNA

اسلام کے بارے میں غلط تصورات مٹانے کے لیے مسلمانوں کو چیلنجیز در پیش

8:07 - September 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501601
بین الاقوامی گروپ: داعش کی وجہ سے امریکہ میں مسلمانوں کو جینا دو بھر کردیا گیا ہے اور انکو سخت مشکلات درپیش ہیں

اسلام کے بارے میں غلط تصورات مٹانے کے لیے مسلمانوں کا امتحان


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «Post Gazette» کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کے خدمات کی فہرست طویل ہے مگر یہاں کے سیاست داں عام طور پر مسلمانوں کے نادرست چہرے کو موضوع سخن بناتے ہیں۔

حال ہی میں ریو اولمپیک مقابلوں میں امریکہ کی مسلمان خاتون «ابتهاج محمد» شمشیر بازی کے مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کرچکی ہے۔


یہاں کے مسلمان شب و روز کوشش کرتے ہیں کہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین انداز میں خدمات انجام دیکر مسلمانوں کا نام روشن کریں مگر کسی ایک دہشتگردانہ واقعے کے بعد سب کچھ بھلا دیا جاتا ہے اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیکر بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پیٹرزبرگ میں انجمن مسلمانان امریکہ کی رکن «نادیہ خواجه» کا کہنا ہے مسلمانوں کے خدمات بیشمار ہیں مگر ایک چھوٹی سی دہشت گرد تنطیم کی وجہ سے سارے خدمات بھلا دیے جاتے ہیں۔

تنظیم کے ایک اور رکن«صفدر خواجه» کا کہنا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر مسلمانوں کو نظر انداز کرتا ہے

اور انکی مثبت کاوشوں کا ذکر تک نہیں کیا جاتا۔

صفدر خواجه کے مطابق مسلمانوں کو دہشت گرد جان کر انہیں سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ میڈیا کے حوالے سے لاکھوں ڈالر منفی مسائل ابھارنے کے لیے خرچ کیے جاتے ہیں مگر بہرصورت ہمیں میدان میں رہ کر مثبت کاوشوں کو جاری رکھنے اور انہیں پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کا درست چہرہ پیش کیا جاسکے۔


3531438

نظرات بینندگان
captcha