
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «Daily Sabah» کے مطابق ترک باسکٹ بال فیڈریشن نے حجاب کے ساتھ باسکٹبال کھیلنے پر پابندی ختم کردی ہے
امریکہ میں دو مسلمان خواتین باسکٹ بال پلیرز نے سوشل میڈیا پر (#fibaALLOWhijab) کے ساتھ حجاب کی حمایت میں مہم شروع کی مگر امریکہ میں اس کا اثر نہ ہوا اور پابندی بدستور باقی رہی۔
اس پابندی کے برعکس ترکی میں میں باسکٹ بال فیڈریشن نے اسکارف کے ساتھ کھیلنے پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جسکی وزارت کھیل نے بھی حمایت کی ہے اس سے پہلے پولیس میں بھی حجاب پر سے پابندی اٹھائی گیی تھی۔
حالیہ دنوں میں حکمران عدالت پارٹی عرصے سے اسکارف پابندی کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اسکولوں میں طالبات پر حجاب پابندی سال ۲۰۱۴ میں ختم کی گیی تھی۔