
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «جکارتہ پوسٹ» کے مطابق صوبہ آچہ کے چھ امیدواروں کے درمیان انتخابات سے قبل لازمی شرط کے طور پرقرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نمایندے رضوان ہادی کے مطابق اس علاقے میں امیدواروں کے لیے قرآنی امتحان لازمی شرط قرار دیا گیا ہے۔
هادی کا کہنا تھا کہ آچہ میں تمام اہم پوسٹوں پر تعیناتی سے قرآن کا جاننا ضروری ہے اور کابینہ کے بیس اراکین کے علاوہ گورنرشپ ،میٹروپولیٹن اور دیگر اہم عہدوں کے لے قرآنی امتحان میں شرکت لازمی ہے.
انکا کہنا ہے کہ اس کا مقصد امیدواروں کی قرآنی صلاحیتوں سے آشنا ہونا ہے
قابل ذکر ہے کہ یہ شرط صرف صوبہ آچہ کے لیے ضروری ہے اور جو امتحان میں فیل ہوگا وہ انتخابات سے محروم ہوگا۔
صوبہ آچہ کے تمام قوانین اسلامی احکامات کے مطابق بنائے گیے ہیں ۔