
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ستارواں قومی مقابلہ حفظ وحسن قرآت دہلی میں منعقد کیا گیا.
مقابلہ حفظ و حسن قرآت ۱۴ سے ۱۶ دسمبر کو خانہ فرہنگ نئی دہلی میں منعقد ہوگا جسمیں ہندوستان کے مختلف شہروں سے ایک سو پچاس قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے.
اختتامی تقریب بروز جمعہ ۱۶ دسمبر کو ولادت رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے منعقد ہوگی جسمیں ایران سفارت کار اور دیگر علمی شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب میں کامیاب قراء کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔