
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «neweurope» کے مطابق «لیگوریا» میں مسجد بنانے پر مقامی حکومت نے پابندی لگا دی۔
اس حکم میں مساجد کے مینار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر مذہبی عمارت کو مقامی آبادی کی عمارتوں کے ڈیزاین اور ساخت کے مطابق ہونی چاہیے۔
حکم کے مطابق کسی بھی نیی مسجد کی تعمیر کے لیے مقامی آبادی میں ریفرنڈم کے بعد فیصلہ دیا جائے گا۔
جبکہ اٹلی کے قانون کے مطابق کسی گروپ یا شخص کو ریفرنڈم منعقد کرنے کی اجازت نہیں۔
اس سے پہلے سال ۲۰۱۵ کو «لمباردی» میں بھی مسجد کی تعمیر کی اجازت صادر کی گیی تھی جسکو سال ۲۰۱۶ میں سپریم کورٹ نے لغو کنے کا حکم صادر کیا تھا۔
اٹلی کے پندرہ لاکھ مسلمانوں کے لیے روم اور میلان میں صرف ۲ مسجد تعمیر کی گئی ہے
اسکے علاوہ پانچ نماز خانے بنائے گیے ہیں جو ثقافتی مرکز کے اندر موجود ہیں اور جگہ کی کمی وجہ سے مسلمان مجبورا پارکوں اور گیراجوں میں نماز ادا کرتے ہیں۔