جرمنی؛ اسکول طلبا کے لیے مسجد کا دورہ لازمی قرار

IQNA

جرمنی؛ اسکول طلبا کے لیے مسجد کا دورہ لازمی قرار

8:30 - November 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501826
بین الاقوامی گروپ: جرمن شہر «کیل» کی وزارت تعلیم کے مطابق اسکول کے طلبا کے لیے مساجد کا دورہ لازمی قرار دیا گیا ہے

جرمنی؛ طلبا کے لیے مسجد کا دورہ لازمی قرار


ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عدالتی کارروائی کے بعد جسمیں والدین نے ایک بچے کو مسجد کے دورے سے روک دیا تھا عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس ہفتے کو تمام طلبا کو لازمی طور پر مساجد کا دورہ کروایا جائے ۔


عدالت کارروائی میں والدین نے بیان دیا تھا کہ شدت پسندی اور مسجد میں رابطے کی خبروں کی وجہ سے انہوں نے بچے کو مسجد جانے سے روکا تھا۔


وزارت تعلیم کے وکیل صفائی نے کہا کہ جب تمام بچے مفید معلومات کے لیے مسجد کا دورہ کریں تو ایک بچے کو روکنا درست نہیں .


جرمن قانون کے مطابق بچے کو اسکول کی کلاسوں سے روکنا خلاف قانون ہے اور والدین کو جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔


3542592

نظرات بینندگان
captcha