
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «نون» کے مطابق عالم اسلام کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو عراق میں پہلا صفر ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ کو عراق میں پہلا صفر ہے اور اس حوالے سے چہلم ایران کے ایک دن بعد یعنی پیر اکیس نومبر کو ہوگا۔
حضرت آیتالله خامنهای(مد ظله العالی) کے فتوے کے مطابق جدید ترین دور بینوں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کو دیکھا جاسکتا ہے مگر بعض مجتہدین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا قابل اعتماد نہیں لہذا بدھ کو پہلا صفر ہے۔