بھارت ؛شاعر اهل بیت(ع) کی یاد میں تقریب + تصاویر

IQNA

بھارت ؛شاعر اهل بیت(ع) کی یاد میں تقریب + تصاویر

8:38 - November 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501829
بین الاقوامی گروپ: ایرانی رایزنی مرکز میں معروف شاعر اہل بیت دھرمندر ناتھ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی

بھارت ؛شاعر اهل بیت(ع) کی یاد میں تقریب + تصاویر


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بیدل دھلوی ادبی تقریب کو استاد اظھر دہلوی اور معروف شاعر دھرمندر ناتھ سے منسوب کیا گیا ۔

تقریب میں ایرانی سفیر غلام‌رضا انصاری، اور ایران کلچرل ایمبیسیڈر علی دهگاهی سمیت بڑی تعداد میں ادبی شخصیات شریک تھیں۔

ایرانی ثقافتی سفیر علی دهگاهی، دھرمندر ناتھ کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے رحمت اللعالمین (ص) اور اهل بیت(ع) کی شان میں قابل قدر شاعری کی ہے

ایرانی سفیر غلام‌رضا انصاری نے ہندوستان میں اسلام کی ترویج اورعرفاء کی خدمات کے حوالے سے خطاب کیا

انہوں نے کہ ایک طرف پوری دنیا میں اسلام کے خلاف سازش ہورہی ہے مگر ان حالات میں بھی مثنوی مولوی کی کتاب کی ریکارڑ فروخت سے ثابت ہوا کہ آج بھی لوگ اسلام حقیقی اور عرفا کی تعلیمات کے گرویدہ ہیں

تقریب سے دھرمندر ناتھ کے بیٹے نے خطاب میں کہا کہ ہمارے والد عاشق اهل بیت(ع) تھے اور ہم انکی راہ پر چلتے رہیں گے

دھرمندر ناتھ معروف شاعرتھا اور انکے والد «گوپی ناتھ عرف امن لکهنوی» شاعر اهل بیت(ع)، رایٹر اور ممبر اسمبلی رہ چکے تھے۔

دهرمندرناتھ  رہبر معظم سے ملاقات میں اپنے والد کے فارسی کلام کو امام حسین(ع) کی شان میں پڑھنے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے ۔

انہوں نے رسول اکرم(ص) ، مولا علی(ع) ، امام حسین(ع) اورمعصومین(ع) کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھی ہیں۔

بھارت ؛شاعر اهل بیت(ع) کی یاد میں تقریب + تصاویر

بھارت ؛شاعر اهل بیت(ع) کی یاد میں تقریب + تصاویر

3542570

نظرات بینندگان
captcha