
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Indian۳۶۴» کے مطابق راجیو چندراسکار نے سلفی ٹائپ اسلام کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس ماڈل کو شدت پسندی اور تشدد کا نمونہ قرار دیا اور اس کی تبلیغ کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا : ملک میں سلفی اسلام کو پھیلانے کے حوالے سے ہر قسم کی اقتصادی سرمایہ کاری کو روکا جائے کیونکہ اسی راستے سے شدت پسندی میں اضافہ اور ملک کے لیے مسائل بڑھ میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کشمیر میں سعودی ٹائپ اسلام کی وجہ سے بدامنی پھیل رہی ہے
راجیو چندراسکار نے کہا : گذشتہ تین سالوں سے ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے پیسے مدارس اور یتیم خانوں پر خرچ ہونے کی بجائے شدت پسند اسلام پھیلانے پر خرچ کیا جارہا ہے ۔