حنانه خلفی ؛ امارات قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے روانہ

IQNA

حنانه خلفی ؛ امارات قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے روانہ

7:16 - November 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501841
بین الاقوامی گروپ: ایران کی نامور حافظہ قرآن «حنانه خلفی» عرب امارات کے«فاطمة‌ بنت مبارک» قرآنی مقابلوں میں ایران کی نمایندگی کریں گی

حنانه خلفی ؛ امارات قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے روانہ


ایکنانیوز- کمسن شہرت یافتہ حافظہ حنانہ حلفی کے والد «مصطفی خلفی» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حنانہ اپنی والدہ کی ہمراہی میں عرب امارات روانہ ہوچکی ہے

انہوں نے کہا : حنانہ روزانہ مقابلوں میں کامیابی کے لیے مشق کرتی رہی ہے اور مقابلوں کے لیے مکمل طور پر ط آمادہ ہے

حنانہ کے والد کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کا یہ پہلا بین الاقوامی مقابلہ ہے اور وہ بہترین پوزیشن کے لیے پرامید ہے

انکا کہنا ہے اتوار سے شروع ہونے والے مقابلوں میں ایرانی جج محمد رضا پور معین کی شرکت بھی متوقع ہے۔


مصطفی خلفی نے کہا کہ لبنانی قرآنی پروگرام میں مصری ماہرین قرآن نے حنانہ کی قابلیتوں کو قابل قدر قرار دیا اور کہا : ہم نے بہت سے حافظ قرآن دیکھے ہیں لیکن اس طرح تجوید اور اصولوں کی رعایت کے ساتھ حفظ ہم نے کم ہی دیکھے ہیں

امارات میں قرآنی مقابلہ بعنوان «‌فاطمه بنت مبارک» دبئی کمپلیکس سنٹر میں کل بروز اتوار سے شروع اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

مقابلوں میں سعودی عرب، مصر، اردن ، عراق اور الجزایر سے ماہرین قران ججز کے فرایض انجام دیں گے

حفظ بین الاقوامی مقابلوں کے ہمراہ «بهترین آواز» کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا.


صبح اور شام کی اوقات میں مقابلوں میں اول تا سوم آنے والوں کو بالترتیب ڈھائی لاکھ درہم، دوسرے کو دو لاکھ اور تیسرے مقام حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ پچاس ہزار درہم دیے جائیں گے.

ایران میں اول آنے والی کمسن حافظہ حنانہ خلفی ایک نامور اور قال ذکرحافظہ بن چکی ہے اور ایران میں بھی انکی آواز کی خوبصورتی کی وجہ سے انکی کیسٹ بھی تیار ہوچکی ہے ۔


3543253

نظرات بینندگان
captcha