پاکستان؛ دہشت گردی کی شکار شیعہ قوم کے خلاف آپریشن

IQNA

پاکستان؛ دہشت گردی کی شکار شیعہ قوم کے خلاف آپریشن

11:22 - November 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501855
بین الاقوامی گروپ: معروف شیعہ عالم دین مرزا یوسف کی گرفتاری کے بعدکراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل
پاکستان؛ دہشت گردی کی شکار شیعہ قوم کے خلاف آپریشن

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اوررینجرزناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ سرچ آپریشن کررہی ہے، آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد کو بھی زیر حراست لیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک رپیٹر اوردو پستول بھی برآمد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دو افراد کے قتل کے الزام میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا جب کہ گزشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ یوسف مرزا کو بھی رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 50 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے علامہ یوسف مرزا اور فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کالعدم تنظیموں کے خلاف کویی کارروایی عمل میں نہیں لایی گیی ہے بلکہ دہشت گردی کی شکار شیعہ قوم کے ہی رہنماوں کو گرفتار کرنا شروع کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha