
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «leicestermercury» کے مطابق برطانوی وزارت تعلیم نے لسٹر پرائمری اسکول «Soar Valley» کے استاد «نیکولاس هال» کو فیس بک پر اسلام مخالف کمنٹس اور اسلام مخالف مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے تدریس سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ انکو کسی اسکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں
مذکورہ ٹیچر گذشتہ دو سالوں سے چھٹی پر تھے اور اس عرصے انہوں نے مختلف مقامات پر اسلام مخالف مظاہروں میں شرکت کی تھی ۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق ہال مذاہب کے احترام کا قایل نہیں رہا ہے اور اب وہ کسی اسکول میں پڑھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔
اسکول حکام کا کہنا ہے کہ قانونی اور اخلاقی طور پر مذاہب پڑھانے والے ٹیچر کو اس طرح سے رویے اور رفتار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔