
ایکنا نیوز- ارم نیوز کے مطابق شہزادہ چارلز ولز جو اپنی بیوی «کامیلا، دوشس کورنوال» کے ساتھ خلیج فارس کے ممالک کے دورے پر ہیں انہوں نے برمنگھم کے نایاب تاریخی قرآنی نسخے کا ڈیجیٹل فائل تحفے میں پیش کیا ۔
مذکورہ قرآن کا نسخہ گذشتہ سال برمنگھم میں کشف کیا گیا ہے جسکے بارے میں بتایا جات اہے کہ ۱۳۷۰ سال پرانا نسخہ ہے۔
ریڈیو کاربن ٹیسٹ کے بعد کہا گیا کہ مذکورہ قرآن مجید دنیا کا سب سے پرانا نسخہ ہے۔
چند صفحات پرمشتمل یہ نسخہ ایک اور قدیمی قرآن کے صفحات کے اندر سے کشف کیے گیے تھے ۔
برمنگھم یونیورسٹی کا یہ نسخہ کھال پر حجازی خط میں لکھا گیا ہے جو اس وقت عربی زبان میں رایج تھا ۔