
ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے مطابق بصرہ سے لیکر کربلا تک کے راستوں پر قرآنی اسٹالز لگائے گیے ہیں جنمیں مختلف قرآنی تعلیمات کے حوالے سے رہنمائیاں کی جاتی ہیں۔
قرآنی اسٹالز عراقی قرآنی کونسل کے تعاون سے لگائے گیے ہیں جنمیں قرآت نماز کی درستگی،قرآنی محافل،قرآنی مقابلے ، احکام اور تجوید وغیرہ سکھائے جاتے ہیں۔
قرآنی اسٹالوں کے انچارج «امیر الکعبی» کا کہنا ہے کہ پیدل روی کے راستوں پر مجموعی طور پر اکیس قرآنی کیبین لگائے گیے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اسٹالوں پر مختلف دیدہ زیب قرآنی پوسٹرز بھی لگائے گیے ہیں۔
پیدل روی کے راستوں پر گذشتہ کئی سالوں سے قرآنی اسٹالز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اب خواتین کے لیے مخصوص قرآنی اسٹالز الگ سے لگائے جاتے ہیں۔