امریکہ؛مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی مہم

IQNA

امریکہ؛مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی مہم

7:18 - November 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501876
بین الاقوامی گروپ: ویرجینیا کی مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی پروگرام آج منعقد کیا جائے گا ۔

امریکہ؛مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی مہم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Parthenon» کے مطابق یونیورسٹی میں حجاب شناسی پروگرام آج منعقد ہوگا جسمیں حجاب پہننے اور اسکی وجوہات کے حوالے سے طالبات کو آشنا کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حجاب پروگرام ہفتہ اسلام شناسی کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے اور اس مناسبت سے ہر دن ایک نیا پروگرام اس یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ۔


گذشتہ روز «ایک مسلمان سے ملاقات» پروگرام منعقد کیا گیا تھا جسمیں اسلام اور سیاست کے حوالے سے طلبا کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

کل بروز جمعرات مذاہب کے درمیان گفتگو کا دن ہوگا اور اس میں ھانٹینگٹن شہر کے اسلامی مرکز کا دورہ بھی شامل ہے۔


مارشل یونیورسٹی میں اسلامی طلبا انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے : اس پروگرام کا مقصد امریکن طلبا کو موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اسلام، پیغمبراکرم (ص) اور مسلمانوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکیں۔


3544412

نظرات بینندگان
captcha