فیصل رضا عابدی کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے ، ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، ان کی درخواست ضمانت سیشن جج ملیر نے منظور کی۔
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔