ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیان حذف

IQNA

ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیان حذف

7:10 - November 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501884
بین الاقوامی گروپ: ٹرمپ کی ویب سایٹ سے مسلم مہاجرین مخالف بیان کو انتخابات کے دن سے ایڈمن کی جانب سے ہٹا لیا گیا ہے

ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیان حذف


ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی ویب سایٹ سے مسلم مخالف بیان ہٹانے کے علاوہ ٹرمپ کا پہلا بیان بھی غیر متوقع ہے جسمیں انہوں نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کہی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے: امریکی مفادات کا تقاضا ہے کہ ہم سب کے ساتھ منصفانہ برتاو کریں۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے حوالے میری کوشش ہوگی کہ تمام اقوام اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی ایجاد کروں اور سب کو ملک کے لیے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔


قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دسمبر ۲۰۱۵ میں بیان دیا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح یہ بیان بھی دیا تھا کہ مسلمانوں اور مساجد پر کڑی نظر رکھنی چاہیے ۔


3544898

نظرات بینندگان
captcha