ایکنا نیوز-ڈان نیوز- خلیج اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ترک آرمی کے تمام سول اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دے دی، جاری کیے گئے فرمان کے مطابق ترک فوج کی سول خواتین اہلکار دوران ڈیوٹی پردے کے لیے حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔
ترک حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مرد سول فوجی اہلکاروں کو بھی داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سمیت موسم گرما میں ٹائی نہ پہننے کی چھوٹ دے دی گئی، اس سے قبل مرد سویلین اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔
ترکی میں سیکولر آئین کے تحت 1923 میں حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے ترکی کی حالیہ حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے وقفہ وقفہ سے ختم کرکے لوگوں کو اپنے ذاتی اور اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے، داڑھی رکھنے اور لباس پہننے کی اجازت دی ہے۔