
ایکنا نیوز- سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 طالب علم موٹر سائیکل کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران گلستان جوہر کے بلاک 4 کی سنسان سڑک پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک طالب علم مرتضیٰ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جناح ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو طالب علموں کی شاہد علی اور احسان علی کے نام سے شناخت کی۔
واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق متاثرہ طالب علم کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور کوچنگ سینٹر سے واپس جارہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ حب میں بھی دھماکے کے نتیجے میں پچاس سے زائد شیعہ – سنی محبان اہل بیت تکفیری دہشت گردوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ سیکورٹی ادارے معمول سخت سیکورٹی کے نعروں پر اکتفا کررہے ہیں ۔
تکفیری گروپ داعش جس کی موجودگی کا تاحال انکار کیا جارہا ہے نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔