
ایکنا نیوز- ترک اخبار «ینی آکیت» کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ایک کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یارکنٹ شہر کے ایک قرآنی ٹیچر کو کیمونسٹ گروپ کے عناصر سرعام تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ۔
اس کلیپ پر چین کے مسلمانوں نے شدید تحفظات کا اظھار کیا ہے۔
اس کلیپ پر پولیس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلیپ جعلی ہے اور اپ لوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔
قابل ذکرہے کہ سنیکیانگ صوبے میں تعلیمی قوانین کے رو سے والدین کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ بچوں کو دینی تعلیمات پڑھانے کی ترغیب یا زبردستی کوشش کریں.