
ایکنا نیوز- روزنامہ امت کراچی کے مطابق اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام قبول کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں جمعرات کو ایک قانون پاس کیا گیا ہے جسکے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد پر اسلام قبول کرنے پر پابندی ہوگی.
اس قانون کے مطابق بالغ خاتون یا شخص بھی اسلام قبول کرنے کی خواہش کے باوجود اکیس دن تک رسمی طور پر اعلان نہیں کرسکتا ۔
مینارٹی رایٹس کمیشن کے حوالے سے اس قانون میں میں کہا گیا ہے کہ جبری طور پر کسی کے مذہب کو بدلنے پر پانچ سال قید اور جرمانہ بھی ہوگا ۔
ناقدین کے مطابق اس بل کا مقصد ہندوں کو خوش کرنا بتایا جاتا ہے ۔