سندھ اسمبلی نے غیر مسلموں کے لیے اسلام قبول کرنا مشکل بنا دیا

IQNA

سندھ اسمبلی نے غیر مسلموں کے لیے اسلام قبول کرنا مشکل بنا دیا

7:57 - November 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501937
بین الاقوامی گروپ: اٹھارہ سال سے کم عمر کے اسلام قبول کرنے پر پابندی/ بالغ افراد بھی اکیس روز تک اعلان نہیں کرسکتا

سندھ اسمبلی نے غیر مسلموں کے لیے اسلام قبول کرنا مشکل بنا دیا


ایکنا نیوز- روزنامہ امت کراچی کے مطابق اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام قبول کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں جمعرات کو ایک قانون پاس کیا گیا ہے جسکے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد پر اسلام قبول کرنے پر پابندی ہوگی.

 اس قانون کے مطابق  بالغ خاتون یا شخص بھی اسلام قبول کرنے کی خواہش کے باوجود اکیس دن تک رسمی طور پر اعلان نہیں کرسکتا ۔


مینارٹی رایٹس کمیشن کے حوالے سے اس قانون میں میں کہا گیا ہے کہ جبری طور پر کسی کے مذہب کو بدلنے پر پانچ سال قید اور جرمانہ بھی ہوگا ۔


ناقدین کے مطابق اس بل کا مقصد ہندوں کو خوش کرنا بتایا جاتا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha