
ایکنا نیوز- گلگت کی قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ منعقد کرنے پر600 سے زائد شیعہ طلباء کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاریوں کے لئے شیعہ علاقوں کے گھر گھر چھاپوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی میں ہر سال یوم حسین منایا جاتا ہے مگر حالیہ وزیر اعلی نے متعصبانہ پالیسی اپناتے ہوئے یوم حسین پر پابندی لگا دی ہے جسکے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گیے ہیں ۔
اس حوالے سے گذشتہ دنوں تمام مکاتب فکر کے طلبا نے قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ منعقد کیا جسمیں سینکڑوں طلبا شریک ہوئے ۔
بعد ازاں طلبا کا اجتماع ریلی کی شکل میں دنیور دھرنے میں شرکت کے لیے بھی پہنچ گیا تھا ۔
