
ایکنا نیوز- عراقی فورسز کے قرآنی شعبے کے مطابق نجف تا کربلا پیدل روی کے راستے پر قایم خیموں میں حسن قرآت کی محفل منعقد کی گیی
قرآنی محفل میں ایران کے دو قرآنی گروپ «الغدیر» اور «موعود» کے قرآء کے علاوہ عراقی قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
قرآنی محفل میں خوبصورت تلاوت کے علاوہ عراقی عالم نے قرآن و اهل بیت(ع) کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔
قرآنی محفل میں ایران گروپ «الغدیر» نے اربعین کے حوالے سے تواشیح پیش کیا جبکہ موعود گروپ نے بھی اجتماعی تلاوت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی.
اس روحانی پروگرام میں موعود گروپ نے «أنا ثائر»(مین انقلابی ہوں) ترانہ پیش کیا جبکہ کربلا معلی کے ایک پرایمری اسکول کے طلباء نے بھی قرآنی فن کا مظاہرہ کیا
قابل ذکر ہے کہ عراقی رضا کار فورسز کے تعاون سے پیدل روی کے راستوں پر متعدد جگہوں پر قرآنی خیمے بھی نصب کیے گیے ہیں جہاں امام حسین(ع) کے زائرین آرام و طعام کے علاوہ قرآن مجید کی تلاوت سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں ۔
